اسلام آباد: سی ڈی اےنے اسلام آباد کے مشہور نجی شاپنگ مال کو بلڈنگ لا کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کا نوٹس جاری کردیا ۔بلڈنگ میں ایمرجنسی آلات اور احتتاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے کے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ باربار نوٹس کے باوجود شاپنگ مال میں بلڈنگ لاز کے تحت احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں۔نوٹس کے مطابق اگر5 لاکھ روپے جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو روزانہ کی بنیاد پر3 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔