حافظ آباد: حافظ آباد میں شادی کی تقریب میں چھڑنے سے منع کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے خواجہ سراکو قتل کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حافظ آباد کے علاقے چینیاں والی میں شادی کی ایک تقریب میں خواجہ سراؤں کو ڈانس کے لئے مدعو کیا گیا تھا ۔ تقریب کے دوران کچھ اوباش افراد نے ایک خواجہ سرا سے دست درازی شروع کردی ۔ باربار تنگ کرنے پر جب خواجہ سراکی جانب سے مزاحمت کی گئی تو اوباش ملزمان نے فائرنگ کرکے خواجہ سراکو موقع پر قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔
واقعہ کے خلاف خواجہ سراؤں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے خواجہ سراکے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کردیئے ۔