افغان صوبے کنڑ میں مشترکہ فورسز کا آپریشن۔51 دہشت گرد ہلاک

کابل:افغانستان کے صوبے کنڑ میں افغان فورسز کے آپریشن میں طالبان کے 51 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
افغان فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں طالبان کے اہم رہنما بھی شامل ہیں۔
فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی غازی آباد اور اسمار کے علاقوں میں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں طالبا ن کے ہتھیاروں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔