روس کی ا مریکی ریاست الاسکا کے قریب جنگی مشقیں

 

ماسکو : امریکا سے کشیدگی کے بعد روس نے 2اسٹریٹجک بامبرز طیارے ریاست الاسکا کے قریب پہنچادیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ صدارتی انتخاب میں مداخلت اور پابندیوں کے بعد ماسکو نے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردئے ہیں۔

روس نے ابدوزیں اور دیگر طیارے یورپ کے قریب بھیج دئے تو امریکی ریاست الاسکا کے قریب جنگی مشقیں بھی شروع کردی ہیں۔ان مشقوں میں روس کے 2اسٹریٹجک بامبرز طیارے بھی شریک ہیں۔7 ہزار کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد طیارے الاسکا کے قریب روسی بیس پر پہنچے ہیں۔