پی سی بی افسران کانجم سیٹھی پر فون ٹیپ کروانے کا الزام

 

لاہور:چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر پی سی بی کے افسران نے فون کالز ٹیپ کرانے کا الزام لگادیا، بورڈ حکام کہتے ہیں کہ 8 ماہ سے فون ٹیپ ہورہے ہیں، پرسنل اسٹاف سے معلومات اور متعلقہ کمپنیوں سے تفصیلات لینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

 

سابق کرکٹر جاوید میانداد نے اس حرکت کو ناقابل تلافی جرم قرار دے دیااور کہا کہ اگر آپ یہ کام کر رہے تو آپ پاکستان کے قانون کو توڑ رہے ہیں،بورڈ افسران کے مطابق کئی مرتبہ شکایت کی، گورننگ بورڈ میں بھی معاملہ اٹھایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، سیٹھی صاحب کہتے ہیں کہ کرکٹ بورڈ چلے گا تو صرف میری مرضی سے، کسی کو اعتراض ہے تو چلا جائے۔