تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ آی نے مغربی ممالک کے ساتھ کیا جانےوالا ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دےدیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خامنہ ائی نے کہا ہے مغربی ممالک کے ساتھ کیا جانے والا جوہری معاہدہ ایک راستہ ہے، نہ کہ کوئی منزل۔
اگر ایران سمجھتاہے یہ معاہدہ قومی مفادات کے برعکس ہے، تو اسے رد بھی کیا جا سکتا ہے۔ آیت اللہ خامنہ آی نے امریکہ کے ساتھ ازسرنو مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔