عراق میں داعش کے 3 دہشت گردوں کو پھانسی

 

بغداد: عراقی عدالت نے داعش کے 3 دہشت گردوں کوپھانسی کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی سپریم کورٹ کے ترجمان عبدالستار بائراکتار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ عنبر کی تعزیراتی عدالت نے سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں اور شہریوں کو ہلاک کرنے کے جرم میں 3 دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

 

بائراکتار نے کہا ہے کہ ملزمان کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے قانون کے تحت پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے اس فیصلے کو 30 دن کے اندر کورٹ آف اپیل میں پیش کیا جا سکے گا۔