کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 12 مئی کیس اہم پیشرفت ہوگئی ،عدالت نے مقدمے میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
سماعت کے دوران ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا ہے ۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کیس کی فرد جرم تھانا ائرپورٹ کے کیس میں کی ،عدالت پہلے ہی 9مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔
اس سے قبل بھی 12 مئی کے ایک مقدمے میں آج کے میئرکراچی اور اس وقت کے وزیر داخلہ سندھ وسیم اختر سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے ۔