بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے قریب ٹرین حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دسہرے کے تہوار کے موقع پر راون کا پتلا جلایا جا رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ پٹڑی پر بھی بیٹھے تھے کہ اچانک تیز رفتار ٹرین آ گئی اور پٹری پر بیٹھے لوگوں کو کچھلتے نکل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔