پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کو دی جانے والی امداد میں اضافہ کردیا

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی بھائیوں اوربہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کو دی جانے والی امداد میں اضافہ کردیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ حکومتی احکامات،عوامی امنگوں کے پیش نظرامداد میں اضافہ کیا، اضافی مدد سے فلسطینی بچوں کے اسکول کھلے رہیں گے، کلینک بند نہیں ہوں گے۔
ملیحہ لودھی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والی ایجنسی نے پاکستانی فراخ دلی کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےہمیشہ اورہرفورم پرفلسطینیوں کی حمایت کی۔