حاجی عبدالوہاب کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئےلوگ تعدادمیں کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے

کراچی: تبلیغی جماعت کے امیر مولانا حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جانے والے خواہشمندوں کی بڑی تعداد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی
ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور نجی ایر لائنز کے طیاروں میں مطلوبہ نشستیں دستیاب نہیں جب کہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ رش بڑھتے ہی ایرلائینز نے کرائے میں اضافہ کردیا ہے۔
خیال رہےکہ قومی ایئرلائن کی جانب سے مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی پرواز چلائی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود ایئرپورٹ پر شدید رش ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ لاہور کا کرایہ 40 ہزار تک وصول کیا جا رہا ہے جس پر ایئر لائنز انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریوینیو منجمنٹ سسٹم کے تحت کرائے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔