زیورخ:سوئٹزرلینڈ کےشمال مغربی قصبے سولوتھرن میں ایک عمارت میں آتش زدگی کے نتیجے میں بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبرایجنسی کےمطابق عمارت میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد رہائش پذیر تھے۔ آتش زدگی کے وقت اس عمارت میں بیس سے زائد افراد موجود تھے، جن میں سے زیادہ تر کو فائر بریگیڈ کے عملے نے ریسکیو کر لیا۔
تاہم مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ چھ افراد جن میں بچے بھی شامل تھے، ان تک امداد ٹیمیں دیر سے پہنچیں، جس کے نتیجے میں وہ آتش زدگی کا شکار ہوگئے،ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد اور متاثرین کی شناخت نہیں بتائی گئی۔
تاہم ایک کیفے کے مالک نے ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ سیاسی پناہ لینے والے افراد زیادہ تر متاثر ہوئے اور وہ افریقی ملک اریٹیریا کے رہنے والے تھے، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمارت قصبے کے وسط میں واقع ہے ، امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ہے ۔ جبکہ آگ سے متاثر ہونے والے زیادہ تر افراد اسپتالوں میں زیرعلا ج ہیں۔