کابل:افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں 30شہری جاں بحق ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ زمینی فورسزکی درخواست پرکیاگیا، جس میں طالبان ٹھکانےکی نشاندہی پر کمپاؤنڈ کونشانہ بنایا گیا۔
ہلمند کے صوبائی گورنر محمد یاسین خان کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ ضلع گرمسر میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف کیا گیا،جس میں طالبان اور عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا۔
افغان میڈیا کے مطابق امریکی فضائی حملہ ضلع گرمسرمیں منگل کی رات کیا گیا، حملےکے وقت طالبان کی گاڑی گھر کے نزدیک موجود تھی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کمپائونڈ پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 30 افراد زد میں آئے، جاں بحق ہونےوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ایک اورمکین کا کہنا ہے کہ’’ یہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے لیکن حملے کا نشانہ بننے والے عام شہری ہیں‘‘