بھارت کے مشیر سلامتی اجیت دوول اور ان کے افغان ہم منصب حمد اللہ محب کے درمیان نئی دہلی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
اس ملاقات میں افغان امن عمل بالخصوص طالبان اور امریکہ کے درمیان جاری براہ راست مذاکرات کے حوالے سے غور کیا گیا۔
اجیت دوول جو بھارت میں خفیہ ایجنسیوں میں اہم عہدوں پر رہے اور پاکستان میں مقیم رہ کر بھارت کے لیے جاسوسی بھی کرتے رہے، سے مشاورت کے لیے حمد اللہ محب خصوصی طور پر دہلی پہنچے۔
ملاقات میں دوول نے کہا کہ وہ افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعان جاری رکھیں گے۔ ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداروں نے افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال،طالبان کے ساتھ امن مذاکرات اورملک میں ہونے پارلیمانی انتخابات اورآئندہ صدارتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان صدر کے سیکیورٹی ایڈوائزرحمداللہ محب نے افغانستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں،مسلح افواج کی تریبت اوردیگر شعبوں میں بھارتی تعاون پرشکریہ ادا کیا۔
حمداللہ محب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اپنے ہم منصب اجیت دوبل اوردیگر سرکاری حکام سے ان کی ملاقاتیں علاقائی استحکام اورامن مذاکرات کے حوالے کےبہت ہی مفید رہیں۔
راجیت دوول نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا۔
اس موقع پر افغان صدر کے مشیر سلامتی حمداللہ محب نے اجیت دول کو دورہ کابل کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔