بلاول کو کراچی سے لے جانے والا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھسلنے کے بعد کچے میں کھڑا ہے
بلاول کو کراچی سے لے جانے والا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھسلنے کے بعد کچے میں کھڑا ہے

طیارہ رن وےسےپھسل گیا،بلاول بھٹو محفوظ رہے

اسلام آباد کے بے نظیربھٹو ایئرپورٹ پر نجی طیارہ پھسل کررن وےسے اترکر10 فٹ دور تک چلا گیا۔ طیارے میں بلاول بھٹو زرداری بھی سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری سمیت تمام سوار افراد محفوظ رہے۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤ س روانہ ہو گئے۔

بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کا ہائیڈرولک نظام کام چھوڑ گیا جس کے نتیجے میں بریک فیل ہوگئے تھے جس کے باعث وہ رن وے سے پھسلا۔ طیارہ رن وے کے باہر کچے میں اتر گیا۔

بمبارڈیئر بزنس جیٹ طیارہ  نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے۔ واقعے کے بعد بے نظیر ایئر پورٹ کا رن وے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔