کوئٹہ اور خاران میں رات گئے 3.0 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے
زلزلہ کامرکز خاران سے 10کلومیٹر دور جنوب کی جانب تھااور اس کی زمین میں گہرائی 25کلومیٹر تھی
کوئٹہ اورخاران میں رات گئے زلزلہ کے جھٹکےمحسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ دعائیں مانگتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ صفر تھی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق کوئٹہ اورخاران میںرات گئے زلزلہ کے جھٹکےمحسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ دعائیں مانگتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ صفر تھی جبکہ زلزلہ کامرکز خاران سے 10کلومیٹر دور جنوب کی جانب تھااور اس کی زمین میں گہرائی 25کلومیٹر تھی۔
زلزلہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔