فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس کی یونیورسٹی میں دھماکہ- آگ اور دھویں کے بادل چھا گئے

فرانس کے شہر لیون کی یونیورسٹی میں جمعرات کو آگ لگنے کے نتیجے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ اسی دوران ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا جس کے بعد آگ کا بڑا شعلہ اٹھتا دکھائی دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ حادثاتی نوعیت کا تھا جو آگ لگنے کے نتیجے میں ہوا۔ Villeurbanne  یونیورسٹی کی کثیر المنزالہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد دھویں کے بادل چھا گئےجو شہر میں دور دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔

سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیورسٹی کی عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے اور اسی دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یونیورسٹی میں آگ گیس لیکج کے باعث لگی۔

کچھ دن پہلے پیرس کی ایک بیکری میں آگ لگنے سے زوردار دھماکہ ہوا تھا جس میں فائر فائٹرز سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں دھماکا، 4افرادہلاک