سی ٹی ڈی نے دعوی کیا ہے کہ ساہیوال واقعہ میں ہلاک افراد کو دہشتگردوں نے خود مارا۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ٹیم نے اپنے تحفظ کے لیے جوابی کارروائی کی تاہم جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو 2 خواتین سمیت 4 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی ہی فائرنگ سے ہلاک پائے گئے جبکہ ان کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے افراد دہشت گردوں کے سہولت کار تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا اور تین بچے بھی بازیاب کروائے گئے۔
میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی دوپہر 12 بجے کے لگ بھگ ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ایک کار اور ایک موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی تھی۔