افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کے شہر دوحہ میں طالبان،امریکامذاکرات میں بہت جلدکئی نکات پرمعاہدہ ہو نے کی توقع ہے،طالبان اور امریکی نمایندوں کےدرمیان بات چیت جمعےکوبھی جاری رہنےکاامکان ہے۔
طالبان ذرائع کےمطابق طالبان نےافغان سرزمین امریکا کیخلاف استعمال نہ ہونےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سےامریکی فوج کےانخلا کیلیےوسیع اتفاق رائےکی ضرورت ہے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں طالبان امریکا مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا جس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔