دونوں ٹیموں کی بیٹنگ کے باوجود پورا دن وکٹ نہ گرنے کاانوکھا واقعہ

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دونوں ٹیموں نے بیٹنگ کی لیکن پورے دن ایک بھی وکٹ نہ گری۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے220 رنز 6 وکٹ سےبیٹنگ کا آغاز کیا،ویسٹ انڈیز نے 415 رنز 6 وکٹ پر اننگ ڈیکلیئر کر دی ۔ اس کے دن انگلش ٹیم نے 25 اووز بیٹنگ کی مگر اس کی بھی کوئی وکٹ نہ گری ۔

یہ 47 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا موقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے بیٹنگ کرنے کے باوجود پورے دن میں کوئی وکٹ نہ گری ہو۔

اس سے قبل 1972ء میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دونوں ٹیموں کے بیٹنگ کرنے کے باوجود کوئی بھی وکٹ نہیں گری تھی۔