فائل فوٹو
فائل فوٹو

صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے24ارکان ہلاک

صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے24ارکان کوہلاک کر دیا گیا۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق فضائی حملہ دارالحکومت موغادیشوکے شمال میں شدت پسندوں کے کیمپ کے قریب کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی جنگی جہازوں نے الشباب کے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر درجنوں میزائل داغے۔

فوجی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے کینیا میں گزشتہ ماہ کے اوائل میں ہوٹل پرحملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

واضع رہے کہ صومالیہ میں الشباب تنظیم کےٹھکانےپراس سال یہ نواں امریکی فضائی حملہ تھا۔