کراچی میں دو مختلف واقعات میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک نوجوان ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔
سچل تھانے کی حدود سعدی ٹائون میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 25سالہ قربان جاں بحق ہو گیا،نوجوان کی لاش بقائی اسپتال ٹول پلازہ منتقل کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔
ایک اورواقعے میں جہانگر روڈ پر گلے تیز ڈور پھرنے سے دو نوجوان زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ایک زخمی نوجوان کا نام شہرور معلوم ہوا ہے تاہم دوسرے زخمی نوجوان کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔