ماسکو میں دو روزہ افغان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق افغان تنازع کے حل کیلیے افغانوں کے مابین مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے
اعلامیے کے مطابق امن مذاکرات کے بعد سیکیورٹی اور دوسرے اداروں میں اصلاحات پراتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں غیرملکی مداخلت اورافغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
امریکارواں برس افغانستان سے آدھی فوج واپس بلا لے گا۔طالبان کا دعویٰ
اگلی امن کانفرنس قطرمیں کرانے پراتفاق کیا گیا جبکہ اسلامی بنیادی قوانین کا احترام اور پاسداری افغانستان کے ہرعلاقے میں یقینی بنانے پراتفاق کیا گیا۔