فائل فوٹو
فائل فوٹو

قتل کا مجرم آخری لمحہ گردن زدنی کی سزا سے بچ گیا

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی مسجد التنعیم کے قریب قتل کا مجرم آخری لمحہ میں گردن زدنی کی سزا سے بچ گیا

۔مقتول کے ورثا شرعی سزا پرعملدرآمد کیلیے مقررہ مقام پر پہنچ چکے تھے،مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی بھی کثیر تعداد میں جمع تھے۔ قاتل کا چہرہ سزا کے خوف سے زرد پڑا ہوا تھا۔

سب لوگوں کو یقین تھا کہ اب اس کی زندگی کے چند لمحہ ہی باقی ہیں۔ اسی دوران مقتول کے ورثا نے یہ اعلان کرکے کہ وہ اللہ کی رضا کیلیے اپنے عزیز کے خون سے دستبردار ہوتے ہیں، قاتل کو معاف کرتے ہیں۔

اس اعلان نے پورا ماحول بدل لیا۔ ہر طرف سے اللہ اکبر اور فریقین کو مبارکباد کی صدائیں گونجنے لگیں۔

یاد رہے کہ مجرم نے مسجد التنعیم کے قریب ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔

واضع رہے کہ سعودی عرب میں قتل اور منشیات اسمگلنگ سمیت متعدد جرائم کی سزا موت ہے اور وہاں سزائے موت کا طریقہ سرقلم کیا جانا ہے۔