شام کے مشرقی علاقے میں منگل کو امریکی فضائی حملوں میں 70 عام شہریجاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
امریکی حکام نے منگل کو بتایا کہ بغوز میں داعش کے زیر انتظام ایک مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جسے وہ کنٹرول سینٹر کے طور پراستعمال کررہے تھے جہاں سے امریکی اتحادی فورسزپر حملے کیے جاتے تھے۔
دوسری جانب اسرائیل نے حملے میں دو ایرانی فوجی ہلاک اور کئی کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پیر کی شب سرحد کے قریب گولان کی پہاڑیوں پر ایرانی پوزیشنز کو نشانہ بنایا جس میں ایرانی انقلابی گارڈز کے دو افسران ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
امریکی حامی شامی ڈیموکریٹک فورس کے مطابق فضائی حملے میں دیرالزورمیں بے گھر لوگوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا یا گیا۔
امریکی حامی شامی ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کے میڈیا دفتر کے سربراہ مصطفی کے مطابق مشرقی شام کے مشرقی فرات کے علاقے میں داعش کے خلاف حملوں کے آخری مرحلے پر مہم شروع کی گئی ہے
انہوں نے بتایا کہ دیر الزور کے مشرق دیہات علاقے کے بغوز شہر سے 20ہزار سے زائد عام شہریوں کو نکالے جانے کے بعد ایس ڈی ایف نے مشرقی فرات علاقے میں آئی ایس کے قبضے والے علاقوں میں سنیچر کی رات ہوائی حملے شروع کیے تھے۔
اس مہم میں امریکی فوج بھی ایس ڈی ای کے ساتھ مل کر آئی ایس کے قبضے والے علاقے خالی کرانے کی مہم میں مصروف ہے۔