فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے۔14 طلبا پر بغاوت کا مقدمہ

بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے پر14 طلبا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ  درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طلبا پر بغاوت کے مقدمے کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی میں صورتحال کشیدہ ہوگئی جس کے بعد سیکیورٹی کو بڑھانا پڑا جبکہ حکام نے شہر میں انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

گذشتہ روزعلی گڑھ یونیورسٹی میں بغیر اجازت کوریج کرنے پر طلبا اور نجی ٹی وی چینل کے عملے کے درمیان تکرار ہوئی تھی۔

اس موقع پرطلبا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے تھے، چینل عملے اور بی جے پی کے مقامی عہدیدار کی شکایت پر ان طلبا کے خلاف پولیس نے بغاوت کی ایف آئی آر درج کی ہے۔

واضع رہے کہ 12فروری کو یونورسٹی میں ایک سیمینارمنعقد ہونا تھا جہاں ایم آئی ایم لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو شامل ہونا تھا  لیکن وہ کسی وجہ سے سیمینار میں شامل ہونے کے لیے نہیں آئے ۔

اس کے با وجود اویسی  کے حوالے سے بیان دینے والے بی جے پی یوا مورچہ کے صدر مکیش لودھی کیمپس کے باہر صبح سے ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھومتے ہوئے نظر آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکیش لودھی کل شام بھی کئی گاڑیوں اور بائیک پر سوار اپنے ساتھیوں کے ساتھ مسلح افراد کو لے کر کیمپس کے ارد گرد چکر لگا رہاتھا ، اس سے طلبا میں کافی ناراضگی تھی۔