کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کراچی میں بدھ 20 اورجمعرات21 فروری کوشہرمیں گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں شید بارشیں ہوں گی جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اور صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے اور صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شدید بارشوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ اورجمعرات کوگرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بعض اضلاع میں بدھ اورجمعرات کو بارش ہوسکتی ہے اور بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے بھی متعدد علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، سبی اور قلات میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملکہ کوہسارمری اورگلیات میں رات سے برفباری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اور برفباری اور بارشوں کا یہ سلسلہ مزید آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔