بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعدبات چیت کا وقت ختم ہوگیا ، اب کارروائی کا وقت ہے ،کارروائی سے ہچکچانا دہشتگردی کوفروغ دینا ہوگا ، دہشتگردی کےخلاف ٹھوس اقدام کرنے کی ضرورت ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دہلی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پلوامہ حملے نے واضح کر دیا ہے کہ اب بات چیت کے لیے وقت نکل چکا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ساری دنیا کو متحد ہو کر دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف جامع اقدام اٹھانا چاہیے ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اب کارروائی سے گریز نہیں کیا جا سکتا۔ ‘دہشت گردوں اور ان کے انسانیت دشمن حامیوں کے خلاف کارروائی سے ہچکچانا بھی دہشت گردی کو فرغ دینے کے مترادف ہے۔‘
واضع رہے کہ پلوامہ کے حملے کے بعد گزشتہ تین دنوں میں وزیر اعظم مودی نے کئی بار پاکستان کے خلاف سخت بیانات دیے ہیں۔ کل ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے دل میں کتنا غصہ ہے۔ جتنا غصہ آپ کے دل میں ہے اتنا ہی غصہ میرے دل میں بھی ہے۔