بھارت نےکشمیریوں کیخلاف پوری طرح اعلان جنگ کررکھاہے،سیدعلی گیلانی

سری نگر : چیئرمین آل پارٹیزحریت کانفرنس سید علی گیلانی نےکہاکہ بھارت نے کشمیریوں کےخلاف پوری طرح اعلان جنگ کر رکھاہے،انہوں نے کہاکہ بھارت فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کی طرح کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین آل پارٹیزحریت کانفرنس سید علی گیلانی اورمیر واعظ نے جماعت اسلامی پر پابندی کی بھی شدید مذمت کی اور کہاکہ جماعت اسلامی کےزیرانتظام اسکولوں کی بندش سےہزاروں طلبامتاثرہوئےہیں، جماعت اسلامی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھارت کی مسلم دشمن کارروائیاں ہیں۔