سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو
سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو

کل صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک سی این جی بند رہے گی

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی فراہمی کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل صبح 8 بجے کے بجائےرات 8 بجے سی این جی دستیاب ہوگی۔

گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو کل 9 مارچ بروز ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

ایس ايس جي سي کے گیس سسٹم میں پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی سدرن کومیسر ہونے والی گیس میں کمی واقع ہوئی ہے اس لیے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزایک دن کے لیے بند رکھے گئے تھے۔