نیوزی لینڈ میں سفید فام دہشت گرد کے حملے میں بال بال بچنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئی ہے
نیوزی لینڈ سے بنگلہ دیش واپس جانے والوں میں 15 کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے 4 افراد شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم گزشتہ روز کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں سفید فام شخص کی دہشت گردی اور فائرنگ کے واقعہ میں بال بال بچی تھی ۔
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں آج شروع ہونا تھا جسے دہشت گردی کے واقعے کے بعد منسوخ کردیا گیا۔