مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے 15 افراد کے مارے جانے اور متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
خبررساں ایجنسی مینا کے مطابق ”عین سکنہ میں فاسفوٹ کھاد بنانے والی فیکٹری میں آپریٹنگ ٹینک کے ٹیسٹ کے دوران دھماکہ ہوگیا”۔ مینا کے مطابق دھماکہ کے بعد آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو سوئزپبلک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دریں اثنا ایک مقامی اخبار نے بتایا کہ اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو ئے ہيں۔