سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے اور پھر ایکسیڈنٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ کروناتنے نے نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلائی اور اشارے کی خلاف ورزی کی جس کے باعث ان کا تین پہیوں والی گاڑی کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوا اور اس کا ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے علاج کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں پولیس نے سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو گرفتار کر لیا لیکن اب انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہناہے کہ ہم نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیاہے لیکن انہیں کل صبح عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے ۔
کروناتھنے نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کیخلاف سریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوائی تھی ۔سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔