فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں امریکی بمباری۔طالبان کمانڈرزسمیت 17 افراد جاں بحق

افغانستان میں امریکی فضائیہ کی بمباری سے طالبان کے متعدد سینئر کمانڈرزسمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیارپورٹ کے مطابق رات گئے صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں امریکی فضائیہ نے بمباری کی۔رپورٹ کے مطابق امریکی حملے میں طالبان کا ننگرہارکیلیے شیڈوڈپٹی گورنر شیخ زرمحمد ، طالبان کاڈپٹی شیڈوڈسٹرکٹ چیف نوراللہ،سیدجان اور ذبیح اللہ جاں بحق ہوئے۔

امریکی حملے میں ضلع شیرزادکیلیے طالبان کاشیڈوجج مولوی محمدعالم،اسکابھائی اور17 دیگرافرادجاں بحق ہوئے۔امریکی حملے پر طالبان کا ردعمل تاحال نہیں آیا۔