اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ یہ میزائل کہاں گرے۔فائل فوٹو
اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ یہ میزائل کہاں گرے۔فائل فوٹو

شمالی کوریا کا مزید 2 میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے،ایک ہفتے میں شمالی کوریا کا  یہ دوسرا تجربہ ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ملک کے شمال مغربی سائنوری بیس سے میزائل فائر کیے جنہوں ںے تقریبا 260 میل کا فاصلہ طے کیا، یہ میزائل تجربے ایسے وقت میں کیے گئے جب امریکی سفیر ایٹمی مذاکرات پر ڈیڈلاک کے خاتمے کی کوششوں کے لیے جنوبی کوریا میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ 2 شارٹ رینج میزائل مشرقی حصے کی طرف فائر کیے گئے،اس حوالے سے امریکی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ مل کر تفصیل اکٹھا کی جارہی ہے تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی کہ یہ میزائل کہاں گرے۔