سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو لیکس کیس کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، سیکیورٹی اسٹاف سے تلاشی کے بعد سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلہ ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق کمرہ عدالت میں داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہوگا، جوایس پی سیکیورٹی سے حاصل کیے جاسکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق کمرہ عدالت میں موبائل فون اور کیمرا لے جانے پر پابندی ہوگی، توقع ہے عدالت کارروائی دیکھنے آنے والے سیکیورٹی ہدایت پر عمل کریں گے۔