لوگوں کے لیے ٹی وی پر ری پلے دیکھ کر بات کرنا بہت آسان ہے۔فائل فوٹو

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے انگلینڈ کو6 رنز دینے پرغلطی کا اعتراف کرلیا

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کواوورتھرو کے 6 رنز دینے پرغلطی کا اعتراف کرلیا۔

کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے سری لنکن امپائردھرما سینا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر6 رنز دینا غلطی تھی تاہم مجھے اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  لوگوں کے لیے ٹی وی پر ری پلے دیکھ کر بات کرنا بہت آسان ہے لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی، آئی سی سی نے میرے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آخری اوور میں مارٹن گپٹل نے کیپر کی جانب گیند پھینکی جو بین اسٹوکس سے ٹکرانے کے بعد باؤنڈری پار کر گئی تھی جس سے اوور تھرو کے 4 اضافی رنز انگلینڈ کے کھاتے میں آئے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سپراوور میں بھی برابر رہا تھا تاہم زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کو ورلڈکپ کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔