میٹرک سائنس میں کامیابی کا تناسب 68.52 فیصد رہا۔فائل فوٹو
میٹرک سائنس میں کامیابی کا تناسب 68.52 فیصد رہا۔فائل فوٹو

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی۔میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

ثانوی تعلیمی بورڈ  کراچی کے تحت میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحان میں اس مرتبہ بھی لڑکیاں بازی لے گئیں اور تینوں پوزیشنز لے اڑیں،تمام پوزیشنز نجی اسکولوں کی طالبات نے حاصل کیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ  کراچی کے تحت میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا،امتحانات میں 164180طلبہ رجسٹرڈ ہوئے،میٹرک امتحانات میں 161882 طلبہ نے حصہ لیا ،میٹرک سائنس میں کامیابی کا تناسب 68.52 فیصد رہا،میٹرک سائنس گروپ میں لڑکیوں نے میدان مار لیا۔

پہلی پوزیشن سیدہ فضا قادری نے 797 نمبر لیکر حاصل کی ،دوسری پوزیشن طوبی باسط نے 795 نمبر لے کر حاصل کی،تیسری پوزیشن والیہ نور نے 794نمبر لیکر حاصل کی،پہلی  دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی  لڑکیوں نے  کامیابی کا سہرا اپنے ٹیچرز اور والدین کو پہنا دیا ،کسی بھی گروپ میں لڑکوں نے کوئی پوزیشن حاصل نہیں کی،چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین  نے پوزیشن ہولڈر کو شیلڈ اور سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے۔