گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والےفاسٹ بولرحسن علی نے خاموشی توڑتے ہوئے اعلان کیاہے کہ بھارتی لڑکی سے شادی کرنے جا رہاہوں اور اس حوالے سے چلنے والی خبریں بھی درست ہیں۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا ہے کہ لڑکی کا نام شامیہ نہیں بلکہ سامعہ ہے، میری ان سے ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ڈنر پرہوئی تھی، میرے بھائی اور بھابھی نے سامعہ کے خاندان والوں سے ملاقات کی ہے
انہوں نے کہا کہ ابھی تک سامنے آنے والی تصاویراصل نہیں،ان کے خاندان نے فی الحال تصویرجاری کرنے سے منع کیا ہے جب کہ شادی پاکستانی روایات کے مطابق ہوگی۔
حسن علی کی ہونے والی دلہن شامعہ کا تعلق بھارت سے ہے، وہ غیرملکی ایئرلائن سے وابستہ اوراپنے والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں اورانہوں نے یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، سامعہ اورحسن کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔