فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے.طالبان کا دعویٰ

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔

دوحا میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے نویں دور کا آج پانچواں روز ہے۔افغان امور پرگہری نظر رکھنے والے سینیئر صحافی مشتاق یوسفزئی کے مطابق طالبان ذرائع کے مطابق امریکا نے ان کے 98 فیصد مطالبات مان لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مکمل فائر بندی ہو گی، امریکی اورنیٹوافواج افغانستان میں اپنے آپریشنز روک دیں گے۔

طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے،اس اعلان کے بعد افغان انٹرا ڈائیلاگ شروع ہوں گے۔

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کا نام’’اسلامی امارات افغانستان‘‘رکھنا چاہتے تھے اورامریکا مان گیا کہ طالبان حکومت بنانے کے بعد افغانستان کا نام ’’اسلامی امارات افغانستان‘‘ رکھ لیں۔