پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو سری لنکا پہنچیں گے۔ فائل فوٹو
پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو سری لنکا پہنچیں گے۔ فائل فوٹو

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20 کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریزکے لیے 20 کھلاڑیوں کو کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی، کھلاڑیوں کو 18 ستمبرکو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ سری لنکا کے خلاف حتمی ٹیم کا اعلان 21 ستمبرکو کیا جائے گا۔

پی سی بی نے سری لنکا اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا، مصباح الحق ہیڈ کوچ اور وقار یونس بولنگ کوچ، منصور رانا ٹیم آپریشنز ، لاجسٹک اور ایڈمنسٹریٹو مینجر ہوں گے جب کہ کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا مینجر اور طلحہ بٹ اینالسٹ، ملنگ علی مساجر ہوں گے۔

میجر ریٹائرڈ اظہرعارف سری لنکن سیریز کے لیے سیکیورٹی مینجراورکرنل ریٹائرڈ عثمان انوری دورہ آسٹریلیا کے دوران سیکیورٹی مینجر ہوں گے۔

پی سی بی کے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کپتان ، بابر اعظم نائب کپتان، احمد شہزاد ، آصف علی، عابد علی ، فخر زمان ، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، عثمان شنواری ، فہیم اشرف، حسن علی ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، وہاب ریاض ، محمد عامر ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان اور شاداب خان شامل ہیں۔

قومی ٹیم 24 ستمبر کو سیریز کے تین میچوں کے لیے کراچی روانہ ہو جائے گی۔