سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔فائل فوٹو
سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔فائل فوٹو

سری لنکن حکومت نے کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانےکی اجازت دیدی

سری لنکا کی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے کی اجازت دے دی ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ یہ دورہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگا۔

سیکریٹری موہن ڈی سلو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، میں خود اوردیگر بورڈ عہدیدار بھی ٹیم کے ساتھ جائیں گے،ایک غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سری لنکن ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کے شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم 25 ستمبرکو پاکستان آئے گی،پہلا ون ڈے 27 ستمبرکو کراچی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد مزید دو ایک روزہ میچزشہر قائد میں ہوں گے، تین ٹی ٹوئنٹی میچزلاہور میں شیڈول ہیں۔