مکہ مکرمہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے زائرین میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔ حرم میں موجود زائرین عمرہ نے طواف اور دیگر عبادات معمول کے مطابق جاری رکھیں۔
بارشوں سے مکہ مکرمہ کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا اورٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ بلدیاتی ادارے نکاسی آب کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔
Weather warnings have been issued for #Makkah and #Madinah by Saudi Arabia’s General Authority of Meteorology and Environmental Protection (@PmeMediacen) on Sundayhttps://t.co/AjKj4tHE9R pic.twitter.com/jMSPdzIVf0
— Arab News (@arabnews) September 29, 2019
دوسری طرف ایک سعودی فوٹوگرافر نے مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور کی ایک ایسی تصویر کھینچی جس میں بادل کلاک ٹاور کی چوٹی سے ٹکراتے گزر رہے ہیں۔
فوٹوگرافرمحمد البستامی نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلاک ٹاوراوربادل ایک دوسرے سے ہم آغوش ہوئے جب بادلوں نے کلاک ٹاورکے مینار کو چھپا لیا۔البستامی خود بھی فن تعمیرکا ماہر ہے۔