سری لنکا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افتخار احمد 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو طویل عرصے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ فہیم اشرف کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی تاہم عمر اکمل اور احمد شہزاد ایک بار پھر ناکام رہے۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر دنوشکا گوناتھلاکا 57 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
محمد حسنین نے 16 ویں اوور کی آخری گیند پر بھانوکا راجاپاکسا کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد 19 ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر ڈاسن شناکا اور شیہان جے سوریا کو پویلین کو راہ دکھائی۔
Bhanuka Rajapaksa, 15.6 lbw ☝️🏼
Dasun Shanaka 18.1 ☝️🏼
Shehan Jayasuriya, 18.2 🎩Ladies and gentlemen, boys and girls, meet the new hat-trick hero of Pakistan, @MHasnainPak ⚡️#PAKvSL LIVE ▶️ https://t.co/CpcfbLfNGM | @TheRealPCB_Live pic.twitter.com/NhjIG0DKa1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2019
وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے ہیں۔