امریکا میں فائرنگ سے3 افراد ہلاک،9 زخمی

کیلیفورنیا کے شہرلانگ بیچ کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی جاری تھی کہ فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ م

               
October 30, 2019 · |, بام دنیا
فائرنگ کرنے والے شخص سےمتعلق تاحال کوئی معلومات نہیں ملی۔فائل فوٹو

فائرنگ کرنے والے شخص سےمتعلق تاحال کوئی معلومات نہیں ملی۔فائل فوٹو

کیلیفورنیا میں  بھوتوں اور چڑیلوں کے سالانہ تہوار ہیلووین پارٹی میں فائرنگ سے3 افراد ہلاک اور9 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوب میں واقع شہرلانگ بیچ کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی جاری تھی کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

مقامی پولیس نے تصدیق کہ کہ فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص سےمتعلق تاحال کوئی معلومات نہیں ملی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔