قازقستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ۔100افراد سوار تھے

اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد جہازدو منزلہ عمارت سے جا ٹکرایا۔15افراد ہلاک۔

               
December 27, 2019 · |, بام دنیا
طیارہ فضا میں بلند ہوتے ہی نیچے آ گرا۔فائل فوٹو

طیارہ فضا میں بلند ہوتے ہی نیچے آ گرا۔فائل فوٹو

قازقستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں15 افراد ہلاک اور66زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرنے والے بدقسمت طیارے میں 100 مسافر سوار تھے، حکام کے مطابق بیک ایئر کا طیارہ الماتے ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد گرگیا، علاقے میں شدید دھند تھی ۔ ایئرپورٹ حکام  نے بتایا کہ طیارہ  الماتے سے دارالحکومت نور سلطان جارہا تھا،ابتدائی طورپراس حادثے کی وجہ معلو م نہیں ہوسکی۔

الماتے ایئرپورٹ حکام کاکہناتھا کہ 95 مسافراورعملے کے پانچ افراد طیارے میں سوارتھے، طیارہ فضا میں بلند ہوتے ہی نیچے آ گیا اوردو منزلہ عمارت سے جا ٹکرایا۔ ادھرفلائٹ ریڈار24 ایوی ایشن نے بتایا کہ طیارے نے ایک بج کراکیس منٹ پراڑان بھری اور اسی وقت ہی اس کا آخری سگنل موصول ہوا۔

بتایاگیا ہے کہ بیک ایئر کی پرواز زیڈ 92100 ایک فوکر100 طیارہ  تھا۔حادثے کے بعد سے ایئرپورٹ پر ہر قسم کا فضائی آپریشن معطل کردیا گیا۔

اس حادثے پر صدرنے  متاثرہ فیملیزکی معاونت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ جو ذمے دار ہیں، قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔