سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ہر طرح کی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیم میں واپسی میرے لیے سر پرائز نہیں، میں ٹیم کو مس کررہاتھا واپسی پر خوشی ہوئی ہے، بولنگ کی کمی محسوس کروں گا
قومی کرکٹر محمد حفیظ کاکہنا ہے کہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے تیار ہوں، پاکستان کے لیے بطور بیٹسمین کھیلا ہوں اور بولنگ کی اضافی صلاحیت ٹیم کے کام آتی رہی ہے،کوشش ہوگی کہ بطور بولر بھی ایکشن میں نظر آؤں۔
قومی کرکٹر محمد حفیظ کاکہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ سے اعزازکی بات ہے، ٹیم کے لیے منتخب ہونا حیران کن نہیں، تاہم دوبارہ ٹیم کا حصہ بننے پرخوشی ہوئی ہے۔ میں خوف کے ساتھ زندگی نہیں گزارتا، بنگلہ دیش کےخلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیم میں منتخب ہونا میرے لیے سرپرائزنہیں تھا ، تاہم ٹیم میں بولنگ کو مس کروں گا، بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کا انتظار ہے جلد ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی ٹیم میں بیٹسمین کے طور پر رنز کیے ہوئے ہیں، اب اس حیثیت سے خود کو مزید منواؤں گا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں، اسے اپنے کیرئیر کا ایک یادگار ایونٹ بنانا چاہتا ہوں جس کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں مثبت سوچ کے ساتھ کھیلوں گا،مجھ پرجواعتماد کیا گیا ہے کوشش کروN گا کہ اس پرپورا اتروں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی اور کے کام میں مداخلت نہیں کرتا، لیکن مشورہ مانگا گیا تو ضرور دونگا۔
بابراعظم سے متعلق محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جیت کسی بھی کھلاڑی کواعتماد دیتی ہے، مجھے امید ہے کہ بابر دیر تک پاکستان کی نمائندگی کریں۔