فلسطین اور مسئلہ کشمیرپر ہمارا موقف دنیا پر عیاں ہے۔فائل فوٹو
فلسطین اور مسئلہ کشمیرپر ہمارا موقف دنیا پر عیاں ہے۔فائل فوٹو

پاکستان اور ملائشیا کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کے مابین باہمی تعلقات بڑھانے اور معاشی تعلقات کو اسٹریٹجک سطح پر لے جانے کے حوالسے سے گفتگو ہوئی۔

ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اورملائشیا تجارت، سرمایہ کاری، انجنیئرنگ، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کے تبادلے، پاکستانی لیبر فورس کی سوشل سیکیورٹی کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2018-19 کے دوران ملائشیا سے آنیوالے زرمبادلہ میں 35 فیصد اضافہ ہوا، 1.55 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کوالالمپورکانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے، پاکستان کے ایک دوست ملک کو مسلم امہ کی تقسیم کا تاثر دیا گیا تھا جو حقائق کے خلاف تھا۔