افغانستان کے دارالحکومت میں کابل میں خود کش حملہ آورنے فوجی اکیڈمی کو نشانہ بنادیا،جس کے نتیجے میں دو شہریوں،4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ہوگئے۔
کابل میں خود کش حملہ آور نے مارشل فہیم ملٹری یونیورسٹی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا، واقعے میں فوجی اہلکاروں سمیت6 افراد ہلاک، 15 زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغازکردیا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ یہ حملہ مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی کے داخلی دروازے کے قریب پولیس چوکی پر ہوا ، جو مغربی کابل کے ایک محلے کے نواح میں واقع ہے۔
مقامی ٹی وی چینلزنے افغان سیکیورٹی فورسزکی جانب سے مرکزی سڑک کو بلاک کرنے کی تصاویر دکھائی ہیں تاہم کابل میں ہونے والے بم دھماکے کی فوری طورپرکسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی۔