سعودی اتحادی افواج کی جانب سے ہوائی حملوں میں31 افراد ہلاک ہوگئے،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ریاض کے ایک جیٹ طیارے کو مار گرایا تھا جس کے جواب میں سعودی عرب کی زیرقیادت فوج نے یہ کارروائی کی۔
حوثی باغیوں نے شمال مغربی یمن کے صوبہ الجوف میں سعودی قیادت والے اتحادی فوج کے ایک لڑاکا طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے ۔
حوثی ملیشیا کے ترجمان نے المسیر ہ ٹی وی کو بتایافضائی دفاعی فورسزنے سطح سے ہوا میں مارکرنے والے میزائل کی مدد سے دشمن کے فوجی طیارے کو مارگرایا جوالجوف پرحملہ کر رہا تھا۔ترجمان نے سعودی قیادت والے اتحاد سے یمن کی فضائی حدود میں فضائی حملوں کے نتائج کے بارے میں غورکا مشورہ دیا۔
فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہاہے کہ سعودی اتحادی افوا ج کا یمن میں جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے جس کی تلاش کیلیے ریسکیوآپریشن شروع کردیا گیاہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحادی افواج کا جنگی طیارہ یمن میں حکومتی افواج کی معاونت آپریشن میں مصروف تھا کہ اس دوران اسے حوثی باغیوں نے شمالی صوبے میں پہاڑیوں پرنشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ گرکرتباہ ہوگیا۔
سعودی پریس ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اتحادی افواج کے سربراہ کرنل ترکی المالکی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹارنیڈو لڑاکا طیارہ آپریشن کے دوران یمنی حکومتی فورسزکو شمالی صوبے الجواف میں مدد فضائی مدد فراہم کررہا تھا۔
ترجمان کی جانب سے طیارے کے عملے اورتباہی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔اتحادی افواج کا کہناہے کہ طیارے کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔